30 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرین کا روسی جنگی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین کا روسی جنگی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ


کیف (نیوزڈیسک) یوکرین نے روس کے جنگی طیارے کومارگرانے کادعویٰ کیا ہے۔یوکرین کاکہنا ہے کہ یہ دنیامیں سمندری ڈرون سے جنگی طیارے کوگرانے کاپہلاواقعہ ہے۔تفصیلات کے مطابق یوکرینی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی جی یو آر نے گزشتہ روز کہاہے کہ اس نے ایک روسی Su-30 جنگی طیارے کو سمندری ڈرون سے داغے گئے میزائل کے ذریعے تباہ کر دیا ہے، جو اس کے مطابق دنیا میں پہلی بار کسی بحری ڈرون کے ذریعے جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کا واقعہ ہے۔انٹیلی جنس ایجنسی نے سوشل میڈیا پرجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی “گروپ 13” نامی یوکرینی فوجی انٹیلی جنس یونٹ نے بحیرہ اسود میں روسی بندرگاہی شہر نووروسیسک کے قریب کی ہے۔روسی وزارتِ دفاع نے اس تازہ دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم وزارت دفاع امور سے آگاہ ایک روسی بلاگرنے اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب روس کے مقامی حکام نے بتایا کہ یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اناج ٹرمینل اور متعدد رہائشی عمارتیں متاثر ہوئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات