کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو میں پورٹ قاسم نےپاکستان نیوی کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹ سے شکست دے دی۔ جے ڈی ڈبلیو اور پی ایچ اے راولپنڈی کا میچ ڈراہوگیا۔پو ل اے کے میچ میں نیوی کی ٹیم 113رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔رضوان اللہ نے60رنز دے کر چھ اور ولید احمد نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں پورٹ قاسم نے192رنز بنائے۔خرم منظور اور عمران شاہ نے نصف سنچریاں بنائیں۔دوسری اننگز میں پورٹ قاسم نے237رنز بنائے۔دوسری اننگز میں خرم منظور کے پچاس ، عمران شاہ کے44اورمحمد وقاص کے31رنز کی بدولت پورٹ قاسم نے اسکور36اوورز میں8 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں جے ڈی ڈبلیو اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اسطرح اسے پہلی اننگز میں 54 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔اس سے قبل پی ایچ اے راولپنڈی کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 228 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پی ایچ اے راولپنڈی نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنائے تھے۔جے ڈی ڈبلیو ٹورنامنٹ میں اپنا اگلا میچ 9 مئی سے سی ڈی اے کے خلاف کھیلے گی۔