31 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران نے امریکی مطالبات مسترد کردیئے

ایران نے امریکی مطالبات مسترد کردیئے


تہران (اے ایف پی) ایران نے یورینیم افزودگی روکنے سے متعلق امریکی مطالبات مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو مکمل نیوکلیئر فیول سائیکل رکھنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کو مکمل نیوکلیئر فیول سائیکل کا حق حاصل ہے۔انہوں نےاس ضمن میں ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی رکنیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ این پی ٹی کے کئی رکن ممالک یورینیم کو افزودہ کرتے ہیں، لیکن جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ افزودگی سے “دستبردار ہو جائے۔امریکہ اور ایران کے درمیان ہفتے کوہونے والا چوتھادور ملتوی کردیاگیا۔تہران نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات صرف جوہری مسئلے اور پابندیاں ختم کرنے پر مرکوز رہیں گے، اور علاقائی اثر و رسوخ یا فوجی صلاحیتوں پر کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات