کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ عارضی پابندی کا شکار ہیں۔اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شرکت خطرے میں ہے۔ربادا کا کہنا ہے کہ مداحوں کو مایوسی ہوئی جس پر شرمندگی ہے۔اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں، جلد ہی کھیل میں واپس آؤں گا، انہوں نے ایس اے ٹی ٹوئنٹی کے دوران منشیات استعمال کی تھیں جس کے بعد انہیں آئی پی ایل سے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔