کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کک باکسر شہیر آفریدی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باکسرکو شکست دیدی۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر بھارتی ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے رائونڈ میں شکست دیکر فائٹ جیت لی۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے پاکستانی باکسر کو جیت پر مبارک باد دی ہے۔