38.3 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںخاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کی اگلی چوٹی سر کیلئے پیش قدمی

خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کی اگلی چوٹی سر کیلئے پیش قدمی


پاکستان کی کامیاب ترین خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اگلی چوٹی سر کرنےکےلیے پیش قدمی شروع کردی۔

نائلہ کیانی کی نظریں دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کرنے پر مرکوز ہے، نیپال میں واقع کنچن جونگا کی بلندی 8 ہزار 586 میٹر ہے۔

نائلہ کیانی کنچن جونگا کے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوگئیں، پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما 7 دن کی ٹریکنگ کے بعد کنچن جونگا کے بیس کیمپ پر پہنچیں گی۔

نائلہ کیانی اس ماہ کے آخر میں کنچن جونگا سر کرنے کے لیے پر عزم ہیں، یہ پاکستانی خاتون کوہ پیما کی 8 ہزار میٹر سے بلند کی 12ویں چوٹی ہوگی۔

نائلہ کیانی 8 ہزار سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات