بھارتی پروپیگنڈے کا پاکستان نے بروقت جواب دیا۔ بھارتی میڈیا نے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں کیل، اٹھ مقام، لیپا، فارورڈ کہوٹہ، اور کوٹلی سمیت کئی علاقوں میں دہشت گردوں کے کیمپ قائم ہیں۔
پاکستان نے غیر ملکی میڈيا کو ان علاقوں کا دورہ کروا دیا، اس طرح بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو جھوٹا ثابت کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کا پروپیگنڈا کیا گیا تھا، بھارت وہاں جارحیت کی کوشش کرسکتا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق سیاسی رہنماؤں کو دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔