23 C
Lahore
Monday, May 5, 2025
ہومغزہ لہو لہوسام سنگ کے بعد ایک اور فون کی معلومات لیک!

سام سنگ کے بعد ایک اور فون کی معلومات لیک!


اسمارٹ فونز کی دنیا میں خبریں لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دنوں سام سنگ کے ایس 25 ایج کے حوالے سے خبریں لیک ہونے کے بعد اب آنر 400 کے متعلق خفیہ معلومات لیک کر دی گئیں۔

لیکس شیئر کرنے والے ایک نئے ذریعے کے مطابق آنر 400 کی باڈی کا سائز 156.5×74.6×7.3 mm اور وزن 184 گرام ہوگا۔

فون میں 6.55 انچ کی AMOLED نصب ہوگی جس کا ری فریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگا۔

آنر 400 میں اسنیپ ڈریگن 7 جینریشن 3 چپ سیٹ اور میجک او ایس 9.0 پر مبنی اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم موجود ہوگا۔

فون میں 5300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوگی جو 66 واٹ سپر چارج فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آئے گی۔

فون کا مرکزی کیمرا 200 میگا پکسل اور f/1.9 اپرچر جبکہ پشت پر 112 ڈگری 12 ایم پی الٹرا وائڈ کیمرا ہوگا۔ فن میں 50 میگا پکسل کا f/2.0 کا سیلفی کیمرا بھی ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات