31 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسلمان خان نے فوٹوگرافر کی مدد کیسے کی؟ کہانی سامنے آگئی

سلمان خان نے فوٹوگرافر کی مدد کیسے کی؟ کہانی سامنے آگئی


بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی فوٹوگرافر کی کیریئر کے ابتدائی ایام میں مدد کی دلچسپ کہانی سامنے آگئی۔

61 سالہ ایوناش گوریکر نے انکشاف کیا ہے کہ میرے جدوجہد کے دنوں میں سلمان خان نے مجھ اپنے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہنےکی جگہ دی۔

انہوں نے کہا کہ میرے والدین اپنا گھر بیچ کر پونے چلے گئے تھے، میں کرائے کے مکان بدل رہا تھا، ایک 10 بائے 10 کے کمرے میں رہ رہا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں فوٹوگرافر نے بتایا کہ کرائے کی ادائیگی میں بھی پھنس گیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب میرے پاس رہنے کےلیے کوئی مناسب جگہ نہیں تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات سلمان خان کو بتائی تو اُس نے فوری طور پر کہا کہ ہمارے گھر سہیل خان کے کمرے میں آکر رہو، میں اس آفر پر حیران تھا۔

ایوناش گوریکر نے مزید کہا کہ میں اُس کمرے میں سہیل خان کی شادی کی رات تک رہا اور پھر بدقسمتی سے مجھے وہاں سے نکلنا پڑا۔

فوٹوگرافر نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کا پورا خاندان بڑے دل والا ہے، یعنی سلمان خان نے مجھے پیشکش کی، سہیل خان نے مجھے اپنے کمرے میں رہنے دیا اور سلیم خان صاحب نے میرے لیے گھر کا دروازہ کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ ارباز خان سمیت سب ہی اُس گھر میں رہتے تھے اور وہ گھر بھی کوئی بہت بڑا محل نہیں تھا، میرا اُن سے کوئی تعلق بھی نہیں تھا، اُنہوں نے گھر صرف اس لیے کھول دیا کہ سلمان خان مجھے پسند کرتا ہے۔

ایوناش گوریکر اور سلمان خان میں تعلق گرم جوشی سے بھرپور ہے، انہوں نے بھائی جان کے 2023ء کے جنم دن پر ایک پوسٹ شیئر کی اور سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ لکھا ’ آپ سے محبت ہے، اسی طرح رہو‘۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات