29 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشادی کے ابتدائی دنوں میں تنہائی کا احساس ہوتا تھا، میرا راجپوت

شادی کے ابتدائی دنوں میں تنہائی کا احساس ہوتا تھا، میرا راجپوت


بالی ووڈ اداکار شاہ کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے اعتراف کیا ہے کہ 20 سال کی عمر میں شادی کی تو تنہائی کا احساس ہوتا تھا۔

میرا راجپوت نے 2 بچوں مشا اور زین کی پیدائش کے بعد ایک اسکن کیئر برانڈ لانچ کیا اور حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2015ء میں شاہد کپور سے شادی کے بعد میں اور میرے دوست الگ الگ راستوں پر چل نکلے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میرے اور دوستوں کے رشتے بدل گئے، وہ وقت تنہائی میں گزارا، وہ زندگی کا ایک مرحلہ تھا، اُس دوران جب میں دوستوں کو دیکھتی تو کہتی کاش میں بھی یہ سب کرپاتی۔

میرا راجپوت نے مزید کہا کہ شادی کے کافی عرصے تک سوچتی تھی میں اپنی دوستوں کے ساتھ ماسٹرز کرتی اور دنیا کا سفر کرتی، لیکن زندگی اب بھی بہت اچھی ہے، ہم شہر بدلتے ہیں، ایک خوبصورت خاندان ہے اور بچے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے ہم دوست آپس میں بات بھی نہیں کر پاتے تھے، مجھے کہا جاتا کہ صرف شہر بدل لیا اور شادی کرلی تو اس کا مطلب ہے آپ ہمیں بھول جائیں؟ میں جواب دیتی دوستو میں واقعی میں مصروف ہوں اور کئی چیزوں میں الجھی ہوئی ہوں۔

میرا راجپوت نے کہا کہ وہ اُس وقت میری بات نہیں سمجھ پاتی تھیں لیکن خوش قسمتی سے دوستی برقرار رہی لیکن وہ اب سمجھتی ہیں کیونکہ وہ بھی اسی طرح کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

شاہد کپور نے پہلی ملاقات میں میرا راجپوت کو پسند کرلیا تھا، 2015ء میں شادی ہوئی، جوڑے کے یہاں 2016ء میں مشا اور 2018ء میں زین کی پیدائش ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات