25 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفائر فائٹڑز کو ایکشن میں دیکھنے کا جنون، نوجوان نے اپنا ہی...

فائر فائٹڑز کو ایکشن میں دیکھنے کا جنون، نوجوان نے اپنا ہی گھر 2 مرتبہ جلا ڈالا


برطانیہ میں ایک نوجوان کو اپنے ہی گھر کو 2 مرتبہ آگ لگانے کے جرم میں سزا سنادی گئی، نوجوان فائر فائٹرز کو آگ بجھاتے دیکھنا چاہتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی کاؤنٹی نارتھمبرلینڈ میں ایک 26 سالہ نوجوان جیمز براؤن کو اپنے ہی گھر کو دو مرتبہ آگ لگانے کے جرم میں 8 ماہ کی قید اور 150 گھنٹے کی مفت سماجی خدمت کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

براؤن نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ فائر بریگیڈ کو کام کرتے دیکھنے کا جنون رکھتا ہے اور اسی وجہ سے اس نے جان بوجھ کر آگ لگائی۔

یہ واقعہ 9 ستمبر 2023 کی رات کو نارتھمبرلینڈ میں پیش آیا جہاں براؤن نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی کہ اس کے گھر میں بجلی کے میٹر سے چنگاریاں نکل رہی ہیں اور کپڑے جلنے لگے ہیں۔

فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور بجلی منقطع کردی۔ مگر صرف 90 منٹ بعد، براؤن نے دوبارہ کال کی اور بتایا کہ بستر میں دوبارہ آگ لگ گئی ہے، حالانکہ بجلی پہلے ہی بند کی جا چکی تھی، جس پر شکوک پیدا ہوئے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ براؤن نے پچھلے 12 ماہ میں 80 مرتبہ فائر بریگیڈ کو کال کی تھی اور ہر بار ان کے کام کو بڑے جوش و خروش سے فلماتا تھا۔

جس  پر نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے عدالت کی جانب سے 8 ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات