پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بھارت کا رویہ بہت زیادہ جارحانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑے گا، تحریک انصاف اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بہنوں اور وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے دینا غلط روایت ہے، حکومت پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔
اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی پھر سے آرہی ہے تحریک انصاف بتائے کیا تیاری کی ہے، 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی، نہ کوئی جدوجہد نظر آرہی ہے۔
شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ ملک میں انقلاب کی باتیں کرنے والےامریکا اور کینیڈا گھوم رہے ہیں۔