27 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحقیقت سے انتہائی قریب ٹیٹوز تخلیق کرنے والی چینی فنکارہ

حقیقت سے انتہائی قریب ٹیٹوز تخلیق کرنے والی چینی فنکارہ


انسانی جسم پر گود کر نقش کیا گیا فن کا نمونہ۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔

چینی فنکارہ وکٹوریا لی ایک باصلاحیت ٹیٹو آرٹسٹ (جلد پر گود کر نقش ونگار بنانے والی فنکارہ) ہیں، ان کا تعلق بیجنگ سے ہے اور وہ ناقابل یقین حد تک ڈیٹیلڈ کلر ٹیٹوز تخلیق کرسکتی ہیں، جسے دیکھیں تو اتنی ہی شاندار لگتی ہے جتنی کہ کوئی ہائی ڈیفنیشن تصویر۔

کوریا کی ییونو، نوجوان ترین اور اپنے فن میں یکتا ہیں، لیکن اولیک شیپیلینکو جیسی باصلاحیت ٹیٹوز بنانے والی روسی فنکارہ بھی غیر معمولی ہیں۔ اسی طرح پولینڈ کی کیرول ریباکووسکی اور فرانس کی چونکا دینے والی سانڈری ریفارڈ ان میں شامل ہیں۔ 

انسانی جسم پر گودا گیا فن کا نمونہ۔
انسانی جسم پر گودا گیا فن کا نمونہ۔

اسی طرح مس وکٹوریا لی بھی اپنی ناقابل یقین حد تک تفصیلی سیاہ و سفید ٹیٹوز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ لیکن جب سے انھوں نے کلرڈ آرٹ ورک شروع کیا تب سے انھوں نے حیران آرٹ کے نمونے پروڈیوس کیے ہیں۔

فن کا نمونہ۔
فن کا نمونہ۔

وہ چار برس کی عمر سے فن سے منسلک ہیں لیکن 2014 سے ٹیٹوز بنانا شروع کیے، اور اب انھیں دنیا کا صف اول کا حقیقت کے انتہائی قریب ٹیٹوز تخلیق کرنے والی فنکارہ مانا جاتا ہے۔ 

چینی فنکارہ وکٹویہ لی(تصویر سوشل میڈیا۔
چینی فنکارہ وکٹویہ لی(تصویر سوشل میڈیا۔

انکی تخلیقات میں چند نہایت ہی متاثر کن اور تصویروں کی طرح کے ٹیٹوز  شامل ہیں۔ 

چینی میڈیا سے گفتگو کے دوران وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے گریجویشن کیا تو خواہش تھی کہ اپنے دادا کی تصویر کا ٹیٹو بناؤں۔ لیکن پھر محسوس کیا کہ ٹیٹو آرٹسٹوں سے بنوائے گئے حقیقت پسندانہ ٹیٹوز میرے ذہن میں موجود ٹیٹوز سے مختلف تھے، تو پھر میں نے چاہا کہ میں خود کوشش کروں، پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات