بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارت کے خلاف سیریز ملتوی ہونے کی تردید کردی۔
بی سی بی کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خدشات کو مسترد کرتے ہیں۔
بی سی بی اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے ریٹائرڈ فوجی افسر کے بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ بڑھا تھا۔
بھارتی میڈیا نے بھارتی ٹیم کے دورہ بنگلادیش ملتوی ہونے کے خدشات کو رپورٹ کیا تھا۔
چیئرمین بی سی بی نجم العابدین نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، مجھے یقین ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق کھیلی جائے گی۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگست میں بنگلادیش میں 3 ٹی20 اور 3 ایک روزہ میچز کھیلنے ہیں۔