اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 25 اپریل 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے موجودہ زرمبادلہ ذخائر 10 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔