30 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی سی بی کا پی ایس ایل 10 میں کینسر آگاہی دن...

پی سی بی کا پی ایس ایل 10 میں کینسر آگاہی دن منانے کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوران بچوں میں کینسر سے متعلق آگاہی کا دن منانے کا اعلان کیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق بچوں میں کینسرسے متعلق آگاہی کا دن 3 مئی کو میچ میں منایا جائے گا، اس دن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ کھیلا جائے گا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے میچ میں آفیشلز اور کمنٹیٹرز گولڈ ربن پہنیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے اس میچ میں کھلاڑی گولڈ کیپس اور ربن پہن کر میدان میں اتریں گے جبکہ اسٹمپس کا کلر بھی گولڈ ہوگا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق کینسرکے 3 مریض گراؤنڈ میں مہمانِ خصوصی ہوں گے، کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغامات اسٹیڈیم میں ڈیجیٹل اسکرینز پر آویزاں ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق میچ کےلیے پیلے رنگ کا لباس پہننے والی فیملیز کو محدود فری پاسز دیے جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات