30 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاہ خان نے بالی ووڈ میں چل رہی غیر ضروری بحث کا...

شاہ خان نے بالی ووڈ میں چل رہی غیر ضروری بحث کا ذکر کردیا


بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فلم نگری میں چل رہی ان سائیڈر اور آؤٹ سائیڈر کی بحث کو غیر ضروری قرار دیدیا۔

ممبئی میں ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ کے دوران شاہ رخ خان نے ایک پینل گفتگو کے دوران فلم نگری میں چل رہی ’ان سائیڈر اور آؤٹ سائیڈر‘ کی بحث پر بات کی۔

پینل گفتگو میں دیپیکا پڈوکون بھی شریک تھیں جبکہ میزبانی کے فرائض کرن جوہر نے ادا کیے۔

کنگ خان نے اس دوران پر لطف باتوں سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا ساتھ ہی کچھ زریں اصول بھی بیان کیے۔

شاہ رخ خان کا خود بھی فلمی پس منظر نہیں ہے، وہ فلمی کیریئر بنانے کی اصل اہمیت سے واقف ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ اہم نہیں کہ کون کہاں سے آیا ہے؟ اور آپ کہاں سے آتے ہیں؟

اُن کا کہنا تھا کہ اصل اور اہم بات یہ ہے کہ آپ اس دنیا میں کیسے اپنی جگہ بناتے ہیں، جس میں آپ داخل ہونے کے خواہشمند ہیں، وہ کاروبار بھی ہوسکتا ہے، سیاست یا اداکاری بھی۔

کنگ خان نے کہا کہ میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھوک، محنت اور جذبے جیسے الفاط کو رومانوی بنادیا گیا ہے، کچھ کہتے ہیں میں بہت بھوکا تھا، میں نے بہت محنت کی لیکن یہ صرف بڑے بڑے الفاظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے مجھے کھلے دل سے قبول کیا، یہی وجہ ہے مجھے یقین ہے کہ یہ میری دنیا اور انڈسٹری ہے۔

سمٹ کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا، تقریب میں رجنی کانت، موہن لال، چرن جیوی، عامر خان، رنبیرکپور، عالیہ بھٹ، الو ارجن، انیل کپور، ہیمامالنی، سیف علی خان اور شاہد کپور سمیت کئی اداکار موجود تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات