30 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومقومی خبریںواہگہ بارڈر کے راستے مزید 26 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، تعداد...

واہگہ بارڈر کے راستے مزید 26 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، تعداد 960 ہوگئی


لاہور کے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 26 پاکستانی شہری بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اب تک پاکستان واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد 960 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب واہگہ بارڈر پر سامان سے لدے افغانستان کے 150 ٹرک سرحد پار جانے کے لیے بھارتی اجازت کے منتظر ہیں۔

پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 30 اپریل تک اپنے وطن واپس جانے کی ہدایت کی تھی۔ آج خصوصی اجازت کے بعد 26 پاکستانی شہری اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ اب تک 960 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 606 بھارتی شہری اپنے ملک واپس گئے ہیں۔

بدھ کے روز اٹاری بارڈر پر تین پاکستانی سفارت کاروں کو بھارتی امیگریشن حکام نے 24 گھنٹے سے زیادہ انتظار کروانے کے بعد سرحد پار کرنے کی اجازت دی تھی۔

دوسری جانب افغان سفارت خانے کی درخواست پر پاکستانی وزارت خارجہ نے سامان سے لدے افغانستان کے 150 ٹرکوں کو واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ واہگہ بارڈر پر کھڑے یہ افغان ٹرک سرحد پار کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے اجازت ملنے کے منتظر ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات