30 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومقومی خبریںپانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا، سندھ طاس معاہدے کی بھارتی...

پانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا، سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار


پاکستانی تھنک ٹینک جناح انسٹیٹیوٹ نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار کرلی، رپورٹ کا عنوان “پانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا “ رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کا پانی مکمل بند نہیں کر سکتا، 3 مغربی دریاؤں کا رخ موڑنے کیلئے 30 ڈیمز جتنی گنجائش درکار ہے، اتنی بڑی تعمیرات کے لیے درکار وقت، لاگت اور زمین دستیاب نہیں، دریاؤں کا بہاؤ موڑنے کی کوشش بھارتی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے، موجودہ بھارتی ڈیم صرف پن بجلی کےلیے بنائے گئے ہیں۔

تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا چین سمیت دیگر ممالک پر منفی اثر پڑے گا، بھارت کا یکطرفہ اقدام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہوگا، آبی معاہدے کی معطلی پر عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مزید خراب کرسکتی ہے، نیپال، بھوٹان اور بنگلا دیش بھی بھارتی رویے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، دریاؤں کے پانی کو ہتھیار بنانا بھارت کی سفارتی ساکھ کو نقصان دے گا، عالمی برادری بھارت کے اس عمل کی مذمت کرے گی۔

پاکستان میں پانی کی غیر یقینی صورتحال معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات