33 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت کا کشمیریوں کی جبری بےدخلی کا منصوبہ بےنقاب

بھارت کا کشمیریوں کی جبری بےدخلی کا منصوبہ بےنقاب


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

مقبوضہ کشمیر سے ایک کشمیری پولیس اہلکار کی جبری بے دخلی پر احتجاج کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

کشمیری پولیس اہلکار نے بتایا کہ27 سال سےجموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں اور ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ ہمیں جموں و کشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائے گا۔

کشمیری پولیس اہلکار نے مزید بتایا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام بھارتی ہائی کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کر رہے ہیں۔

کشمیری پولیس اہلکار نے سوال کیا کہ بھارتی پاسپورٹ ہونے کے باوجود یہاں سے بےدخلی پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے۔

اس معاملے پر دفاعی ماہرین نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات