33 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومقومی خبریںگزشتہ ماہ پیاز، انڈے، ٹماٹر، چکن اور آٹا سستا، گوشت اور مصالحے...

گزشتہ ماہ پیاز، انڈے، ٹماٹر، چکن اور آٹا سستا، گوشت اور مصالحے مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات


وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ پیاز 26 فیصد، انڈے 20.36 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ٹماٹر 15.26 فیصد، گندم 12.44 فیصد، آٹا 10 فیصد تک سستا ہوا۔ 

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں چکن 6.24 فیصد، آلو 5.10 فیصد اور بیسن 3.91 فیصد تک سستا ہوا۔

گزشتہ ماہ گندم کی  مصنوعات 3 فیصد، دال چنا 2.68 فیصد، چینی 1.88 فیصد سستی ہوئی، دال ماش، چنے، مچھلی، پھل، دال مونگ اور مسور بھی سستی اشیاء میں شامل ہے۔ 

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گوشت 1.50 فیصد اور مصالحے 1.41 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ شہد، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات بھی مہنگی ہوئی۔ 

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چاول، خشک میوے، خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں تعلیم 4.11 فیصد، ڈاکٹر کی فیس 2.42 فیصد تک بڑھ گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات