33 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی فراہمی پر نظرثانی کرے، بھارت

آئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی فراہمی پر نظرثانی کرے، بھارت


پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو قرض کی فراہمی پر نظر ثانی کرے۔

یہ بات ایک غیر ملکی خبر ایجنسی نے بھارتی حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتائی۔

خبر ایجنسی کے مطابق 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں نے بڑے پیمانے پر اقدامات کا اعلان کیا ہے اور خدشہ ہے کہ حالیہ بحران جوہری ہتھیاروں سے لیس حریفوں میں فوجی تصادم میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ 

پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی طرح کے کردار کی تردید کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔ 

جبکہ بھارت نے اہم دریائی پانی کے تقسیم کے معاہدے کو معطل کیا ہے اور دونوں ملکوں نے اپنی فضائی حدود ایک دوسرے کیلئے بند کر دی ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے گزشتہ برس 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پروگرام حاصل کیا ہے، اسکے علاوہ اسے اس سال مارچ میں نیا 1.3 ارب ڈالر کا کلائیمٹ ریسیلیئنس لون دیا گیا۔ 

آئی ایم ایف کا یہ پروگرام پاکستان کی معیشت کیلئے بہت اہم ہے، پاکستان کا کہنا ہے کہ اس بیل آؤٹ کی وجہ سے اس کی معیشت مستحکم ہوئی اور ڈیفالٹ کے خطرہ ختم ہوا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے اب پاکستان کو دیے گئے قرضوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم ایف سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جب تبصرے کے لیے درخواست کی گئی تو اس پر آئی ایم ایف اور بھارتی وزارت خزانہ نے فوری طور پر اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ 

دوسری جانب پاکستان کے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بالکل ٹھیک چل رہا ہے۔ غیر خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی موسم بہار میں واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ہونے والی میٹنگ بہت مثبت اور نتیجہ خیز رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ہماری 70 میٹنگز ہوچکی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاونت کیلئے دلچسپی بہت زیادہ رہی کیونکہ معیشت میں کافی زیادہ بہتری آئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات