24 C
Lahore
Saturday, May 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبڑے شہروں کی ٹیموں کے فرسٹ کلاس کرکٹ سے باہر ہونیکا خدشہ

بڑے شہروں کی ٹیموں کے فرسٹ کلاس کرکٹ سے باہر ہونیکا خدشہ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس ٹیموں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ملک کے بڑے شہروں کی ٹیمیں فرسٹ کلاس سٹم سے باہر ہوسکتی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اصلاحات کی کمیٹی کے اراکین کی تعداد پانچ سے بڑھاکر13کردی ہے۔ اس میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور جنرل منیجر ڈومیسٹک سمیت کئی ریجن کے صدور کو بھی شامل کر لیا ہے۔ 23 مئی کے نوٹیفکیشن میں پانچ رکنی کمیٹی کو 5 ورکنگ ڈے میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا تھا۔ کمیٹی نے 16 ریجنز کی 18 ٹیموں کی تعداد کم کرنے پر کام شروع کیا ۔ کمیٹی کو ایک رکن نے ٹیموں کی تعداد کم ہونے پر مزاحمت سے نمٹنے کا یقین دلایا تھا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل ، دائرہ کار اور ٹیموں کی تعداد کم کرنے پر اعتراضات کے بعد کمیٹی کو بڑھا دیا گیا۔ اس سے قبل پانچ رکنی کمیٹی میں صرف ایک ریجنل ایسوسی ایشن کے نمائندے خواجہ ندیم شامل تھے ۔ تیرہ رکنی کمیٹی میں ریجنل ایسوسی ایشنز کے مزید 6 صدور اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین شامل کر لئے گئے۔ ان میں کراچی کے ندیم عمر، بہاولپور کے طارق سرور، ڈیرہ مراد جمالی کے ظفر اللہ، آزاد جموں کشمیر کے سجاد علی کھوکھر، لاڑکانہ کے تنویر احمد اور پشاور کے گل زادہ شامل ہیں۔ پانچ ابتدائی ارکان عاقب جاوید، وہاب ریاض، بلال افضل، خواجہ ندیم اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد بھی کمیٹی کا حصہ رہیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات