29 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآذربائیجان نے پہلگام حملے کی آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا...

آذربائیجان نے پہلگام حملے کی آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا


پہلگام حملے پر آذربائیجان نے پاکستان کے حق میں بیان دیتے ہوئے حملے کی تحقیقات کامطالبہ کر دیا۔ 

باکو سے آذری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور بات چیت سے مسائل حل کریں۔ 

آذربائیجان وزارت خارجہ نے کہا پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں۔

آذربائیجان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق نکالا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات