24 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی اقدامات ہماری توجہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کوششوں سے ہٹا سکتے ہیں،...

بھارتی اقدامات ہماری توجہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کوششوں سے ہٹا سکتے ہیں، شہباز شریف


وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات ہماری توجہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کوششوں سے ہٹاسکتے ہیں، یہ گروپ افغانستان کے اندر سے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف  سے چینی سفیر نے ملاقات کی، شہباز شریف نے چینی صدر اور وزیر اعظم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں چینی وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر بھی کیا گیا، وزیراعظم نے واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے اپنی پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کا پانی کو جارحیت کیلئے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی فریق کو یکطرفہ معاہدے سے انحراف کا حق نہیں ہے، جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کے اقدامات ہماری توجہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے کے خلاف کوششوں سے ہٹا سکتے ہیں، یہ گروپ افغانستان کے اندر سے کام کر رہے تھے۔

چینی سفیر نے پاکستان کے نکتہ نظر اور حقائق پر روشنی ڈالنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات