24 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹیاسر حسین کا بھارت میں انٹرٹینمنٹ چینلز، انسٹا اکاؤنٹس بلاک ہونے پر...

یاسر حسین کا بھارت میں انٹرٹینمنٹ چینلز، انسٹا اکاؤنٹس بلاک ہونے پر دلچسپ ردِعمل


اداکار یاسر حسین — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے بھارت میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز پابندی عائد ہونے اور اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کیے جانے پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

یاسر حیسن نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ پاکستان نے جیسے بھارت کے غصّے کا جواب میمز کے ذریعے دیا ہے ویسے ہی ہمیں بھارت کی جانب سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز پر پابندی اور اداکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس بلاک کرنے کے اقدام کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے بلکہ نظر انداز کرنا چاہیے۔

یاسر حسین کا بھارت میں انٹرٹینمنٹ چینلز، انسٹا اکاؤنٹس بلاک ہونے پر دلچسپ ردِعمل

اداکار نے مزید لکھا کہ کھسیانی بلی سے بحث نہیں کرتے بلکہ اسے نظر انداز کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے نیوز چینلز کے بعد پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز پر بھی پابندی عائد کردی اور  پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کرنا شروع کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن پاکستانی اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقراء عزیز، بلال عباس خان اور گلوکار علی ظفر شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات