مشہور زمانہ امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی ہیلی کاپٹر میں ساتھ لندن آمد سے دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور آنا دے آرمس ایک بار پھر خبروں میں آگئے، آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے لندن میں دونوں کو ہیلی کاپٹر سے اترتے دیکھا گیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر خود ٹام کروز نے اُڑایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنا دے آرمس اپنے پالتو کتے کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے اُترتی ہیں، وہیں ٹام کروز بھی ہیلی کاپٹر کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک اور کلپ میں ان کو کالی شرٹ، جینز اور بوٹ میں بیگ تھامے جاتا دیکھا جاسکتا ہے۔
62 سالہ ٹام کروز 3 بار شادی کر چکے ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں، تاہم دونوں اسٹارز میں سے کسی نے بھی اپنے تعلق کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر انہیں لندن کے سوہو علاقے میں دیکھا گیا تھا، جہاں وہ کھانے کے پیکٹس لیے، مداحوں سے بات چیت کرتے نظر آئے تھے۔