24 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومخاص رپورٹدنیا کی 116 سالہ معمر ترین راہبہ چل بسیں

دنیا کی 116 سالہ معمر ترین راہبہ چل بسیں


فوٹو بشکریہ لونجیو کوئسٹ

دنیا کی معمر ترین شخصیت، برازیلین راہبہ اینا کینابارو لوکاس 116 سال کی عمر میں چل بسیں۔ 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 8 جون 1908ء کو پیدا ہونے والی راہبہ اینا کینابارو لوکاس 116 سالہ جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹوکا کی رواں سال جنوری میں موت کے بعد دنیا کے معمر ترین انسان بنی تھیں۔

یو ایس جیرونٹولوجیکل ریسرچ گروپ (GRG) اور لونجیو کوئسٹ ڈیٹا بیس کے مطابق اب دنیا کی معمر ترین شخصیت کا ٹائٹل 115 سالہ ایتھل کیٹرہم کے پاس ہے جو انگلینڈ کے رہائشی ہیں۔

لونجیو کوئسٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں بتایا کہ جب راہبہ اینا کینابارو لوکاس پیدائش کے وقت بہت ہی کمزور تھیں اور بہت سے لوگوں کو شک تھا کہ وہ زندہ نہیں بچیں گی۔

اینا کینابارو لوکاس پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے درمیان  26 سال کی عمر میں 1934ء میں راہبہ بن گئی تھیں۔

اُنہیں 110ویں سالگرہ کے موقع پر پوپ فرانسس کی طرف سے خصوصی مبارکباد بھی ملی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات