21 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹملائکہ اروڑا مشکل میں، عدالت کی عدم پیشی پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ...

ملائکہ اروڑا مشکل میں، عدالت کی عدم پیشی پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی وارننگ


—فائل فوٹوز

ملائکہ اروڑا مشکل میں پڑگئیں، بھارتی عدالت نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیش نہ ہوئیں تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہوگا۔

معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا 2012ء کے ایک پرانے مقدمے میں عدالتی کارروائیوں سے مسلسل غیر حاضری پر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

ممبئی کی ایک عدالت نے ان پر جان بوجھ کر عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ سماعت پر حاضر نہ ہوئیں تو ان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا جائے گا۔

عدالت کے مطابق ملائکہ اروڑا نے 29 اپریل کی سماعت پر بھی حاضری نہیں دی، حالانکہ اس سے قبل ضمانتی وارنٹ جاری کیا جا چکا تھا، وہ جان بوجھ کر عدالتی عمل سے راہ فرار اختیار کر رہی ہیں۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے ایس زنور نے کہا کہ اداکارہ مکمل طور پر اپنے گواہ ہونے کی قانونی ذمہ داری سے آگاہ تھیں، مگر پھر بھی وہ عدالتی کارروائی سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کیس 22 فروری 2012ء کو ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پیش آئے ایک جھگڑے سے متعلق ہے، جس میں سیف علی خان، کرینہ کپور، کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور دیگر افراد شامل تھے۔

شکایت گزار اقبال شرما نامی بزنس مین نے الزام عائد کیا تھا کہ میں نے ہوٹل میں شور شرابے پر اعتراض کیا تو سیف علی خان نے مجھ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں میری ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ سیف اور ان کے ساتھیوں نے اقبال شرما کے سسر رمن پٹیل پر بھی تشدد کیا۔

ملائکہ اروڑا اس واقعے کی اہم عینی شاہد ہیں، عدالت کی طرف سے فروری اور اپریل میں متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود انہوں نے حاضری نہیں دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات