اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 20 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام پر فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہے۔
اپریل میں 10 گرام سونے کی قیمت 17 ہزار 832 روپے تک بڑھ گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اپریل میں سونے کی قیمت 192 ڈالر فی اونس بڑھی اور مہینے کے اختتام پر سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 276 ڈالر رہی۔