33 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی کمیشن نے امریکا کی جانب سے بین الاقوامی سمندری حدود میں...

یورپی کمیشن نے امریکا کی جانب سے بین الاقوامی سمندری حدود میں کان کنی پر سوال اٹھا دیے


تصویر: سوشل میڈیا

یورپی کمیشن نے امریکی کمپنیوں کےلیے بین الاقوامی حدود میں مائننگ کے لیے لگنے والی بولی پر قانونی سوالات کھڑے کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کمیشن کے ایگزیکٹو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جس میں واشنگٹن کی جانب سے لیتھیم اور نایاب دھاتوں کے حصول کےلیے بین الاقوامی سمندری حدود میں کان کنی کےلیے بولی لگوانے کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

یورپی ایگزیکٹو نے امریکا کی جانب سے یک طرفہ طور پر اٹھائے گئے اقدام کو عالمی ڈائیلاگ روکنے اور بین الاقوامی پانیوں کو یکطرفہ طور پر امریکی کمپنیوں کےلیے کھولنے کے فیصلے کو سونے کےلیے دوڑ لگانے سے تعبیر کیا ہے اور عالمی ماحولیات کےلیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے اس کی قانونی حیثیت کے حوالے سے سوالات اٹھادیے۔

گزشتہ ہفتے جمیکا میں ہونے والے بین الاقوامی سمندری تہ کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 30ویں اجلاس میں محفوظ اور موثر معدنیات کی تلاش کے حوالے سے ابھی حتمی مسودے پر اتفاق بھی نہیں ہوپایا تھا کہ امریکا کی جانب سے یہ عمل بین الاقوامی پانیوں میں معدنیات کے حصول کےلیے سامنے آگیا۔

یورپی یونین ایگزیٹو کے ترجمان نے بتایا کہ 1982ء کا کنوینشن اس حوالے سے قانونی بنیاد فراہم کرتا ہے کہ جس کی رو سے سمندر کی تہ میں سرگرمیاں انجام دی جانی چاہئیں، جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ریاستوں کے انفرادی مفادات رہائش جبکہ بین الاقوامی برادری ساری انسانیت کے مشترکہ مفاد کا تحفظ کرتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات