37 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومغزہ لہو لہوپی ایس ایل؛ شاہین اور حارث کے نام ٹی20 کرکٹ میں اہم...

پی ایس ایل؛ شاہین اور حارث کے نام ٹی20 کرکٹ میں اہم اعزاز 


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔


گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 210 رنز کے تعاقب میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس میچ میں شاہین شاہ  آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی20 کیرئیر میں 300، 300 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

شاہین آفریدی نے کیرئیر کے 216 ویں اور حارث رؤف نے 228 ویں میچ میں 300 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

مزید پڑھیں: علی ترین نے ایک مرتبہ پھر “پی ایس ایل” کے مستقبل پر سوال اٹھادیا

شاہین آفریدی ٹی20 کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے جبکہ حارث رؤف یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے تیز ترین پاکستانی بولر بنے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دیدی

اس سے قبل محمد عامر اور وہاب ریاض کے پاس مشترکہ طور پر یہ اعزاز تھا، دونوں نے 256 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی ٹی20 کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین بولر بھی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات