کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،پاک بھارت کشیدگی میں اضافے اور بھارتی حملے کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں میں بے چینی اور خوف کی لہر، بڑے پیمانے کے انخلاء سے مارکیٹ کریش کر گئی،کے ایس ای100انڈیکس میں 3.09فیصد کی شرح سے 3545پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 14،13اور 12ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رہی،77.02فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 427ارب 76کروڑ 50لاکھ روپے کی بڑی کمی، لیکن کاروباری حجم 19.76فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے حملے کی تیاریوں کی اطلاعات پر بدھ کو مارکیٹ میں زبردست بے چینی دیکھنے میں آئی،مختلف افواہوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس سےفروخت کا زبردست دباؤ، مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز806پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس کے بعد دن بھر مارکیٹ میں مندی کے گہرے بادل چھائے رہے،اور ایک موقع پر 100انڈیکس 4241 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس پر آگیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 3.09فیصد کی شرح اور 3545.60 پوائنٹس کی کمی سے 114872.18 پوائنٹس سے کم ہو کر 111326.58 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔