23 C
Lahore
Friday, May 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود 8 گھنٹے کے لیے بند،...

کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود 8 گھنٹے کے لیے بند، فلائٹ آپریشن جاری رہے گا


کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے ایک مخصوص حصے کی فضائی حدود آج رات 3 بجے سے صبح 11 بجے تک 8 گھنٹے کے لیے جزوی طور پر دستیاب نہیں رہے گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بندش سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی جا رہی ہے، جس کے حوالے سے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراونڈ  کرنے پر مجبور

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات