اسلام آباد:
دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ میجر جنرل طارق رشید خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جو چیزیں آپ نے ہائی لائٹ کی بڑے امپورٹنٹ پوائنٹس ہیں، انڈیا نہ صرف پاکستان میں ٹیرر ازم کی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ دنیا میں اسٹیٹ اسپانسرڈ ٹیرر ازم کر رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ کو پتہ ہے بڑا مشہور واقعہ ہوا کینیڈا میں انھوں نے تین سکھ مارے، گروپتونت سنگھ کو امریکا میں مارنے کی کوشش کی پھر قطر میںجاسوسی میں ان کے آفیسرز پکڑے گئے تو مختلف ممالک میں اسٹیٹ لیول پر یہ ٹیررازم کر رہے ہیں، پاکستان میں تو پچھلی کئی دہائیوں سے کر رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے سینٹ میں بڑی تفصل سے یہ بات بتائی کہ انھوں نے ڈوزیئر بنایا کہ انڈین ٹیرراسٹ ایکٹیوٹیز ہیں، جو ہمارے جو دوست ممالک کو بھیجا گیا ہے، ان کو بتایاگیا ہے کہ کیسے انڈیا پاکستان کے اندر ٹیررازم کراتا ہے اور کیا اس کی ہسٹری رہی ہے، اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پاکستان نے ایک فارمڈایبل ڈرونز کی کیپیبلیٹی ڈویلپ کر لی ہے، ساتھ ہی ہمارے پاس جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹمز ہیں ایئر بورن وہ بہت اچھے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف ملک احمد خان بچھرنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف اس موجودہ پہلگام والے معاملے پر وہی ہے جو ایک عام محب وطن پاکستانی کا ہے، اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے اور دوسری رائے بھی نہیں ہے کہ اس وقت قوم کو ضرورت ہے کہ پوری قوم ایک ہو اپنی آرمڈ فورسز کے ساتھ، انشا اللہ تحریک انصاف کھڑی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اپنے کلیئر اسٹانس پر کھڑی ہوں اور گورنمنٹ کا بھی مضبوط موقف آنا چاہیے۔