بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ہندو پنڈت نے مغل بادشاہ اورنگ زیب کا مقبرہ منہدم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ممبئی سے بھارتی میڈیا کے مطابق ناگ پور کے ہندو پنڈت پراگیانند سرسوتی مہاراج نے وزیراعلیٰ مہاراشٹر دیوندرا فرنویس سے مغل بادشاہ اورنگزیب کا مقبرہ گرانے کا مطالبہ کیا۔
پنڈت پراگیانند سرسوتی نے کہا مغل بادشاہ اورنگ زیب کے مقبرے کے ساتھ دیگر قبروں کو منہدم کرنا وزیراعلیٰ کا اولین فرض ہے۔
اسکا کہنا تھا کہ بھارت نے اورنگ زیب کو زمین دی اور اب اس کی اولادیں شدت پسند اور بنیاد پرست بن کر ہندوؤں پر حملہ کر رہی ہیں۔
پنڈت کے مطابق حکومت نے ایسا نہ کیا تو ہمارے ہندو بھگت خود یہ کام انجام دیں گے۔