33 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت نے پاکستان کیلئے فضائی حدود بند کردی

بھارت نے پاکستان کیلئے فضائی حدود بند کردی


بھارت نے پاکستانی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے کے ایک ہفتے بعد پاکستان کے تمام رجسٹرڈ، آپریٹڈ یا لیز پر لیے گئے طیاروں پر اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ 30 اپریل سے 23 مئی 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے اور ملک چھوڑدینے کی ہدایت کے بعد پاکستان نے بھی بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئرلائنز نے ویانا کو ٹرانزٹ اسٹیشن بنالیا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں ایئر انڈیا کے 20 طیاروں کی ویانا میں ری فیولنگ ہوئی اور عملہ بھی تبدیل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہلی، ممبئی، بنگلور سے روانہ ہوئی امریکا اور کینیڈا کی پروازوں نے ویانا ایئرپورٹ پر قیام کیا، سان فرانسسکو، ٹورانٹو، شکاگو، واشنگٹن، نیویارک کی پروازیں بھی ویانا اسٹاپ اوور میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حدود کی بندش سے طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات