27 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبرطانوی شہری نے اپنی ہی چوری شدہ گاڑی دوبارہ خرید لی

برطانوی شہری نے اپنی ہی چوری شدہ گاڑی دوبارہ خرید لی


انگلینڈ میں ایک شخص نے انجانے میں چند ہفتے قبل چوری ہونے والی اپنی ہی گاڑی دوبارہ خرید لی، جو سولی ہل ویسٹ مڈ لینڈز میں واقع انکے ڈرائیو وے سے چوری ہوئی تھی۔  

36 سالہ ایوان ویلنٹائن نامی شخص اپنی نو سال پرانی کار کے چوری ہونے پر سخت صدمے اور پریشانی کا شکار ہوا تھا۔

اس کے مطابق اسکی گرل فرینڈ ایک صبح اسکی کار لیکر کام پر گئی، لیکن یہ وہاں سے غائب ہوگئی۔ اس نے کار چوری کے معاملے سے پولیس اور انشورنس کمپنی کو آگاہ کیا، لیکن کارروائی نہایت ہی سست روی سے چل رہی تھی، جس پر اس نے آن لائن دوسری گاڑی کی تلاش شروع کی۔ تو اسے کچھ عرصے بعد اپنی ہی جیسی دوسری گاڑی نظر آئی۔ جس پر اسے اپنی قسمت پر یقین نہیں آیا۔

کار کی رجسٹریشن پلیٹ مختلف تھی لیکن اسکے علاوہ یہ بالکل اسکی چوری شدہ گاڑی سے مشابہ تھی، کچھ وجوہ کی بنا پر اس نے یہ سوچا بھی نہیں کہ ممکنہ طور پر یہ اسی کی چوری ہونے والی گاڑی ہوسکتی ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو میں اس نے بتایا کہ گیراج میں اس گاڑی کو چیک کرنے بھی گیا لیکن میں اسے خریدنے کی جلد میں مکمل چیک نہ کرسکا اور اسکی خریداری کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ (26,800 امریکی ڈالر) ادا کر دیے۔ لیکن جلد ہی میں نے عیجب چیزیں نوٹس کیں۔

جن میں کچھ ریپرز ملے جو اسے اپنی پرانی کار میں چھوڑے ہوئے یاد تھے، اور آخر میں بیئر کی وہ مخصوص بو تھی جو اس کی کار میں اس وقت سے تھی جب اس نے غلطی سے اس میں بیئر کی بوتل توڑ دی تھی۔ 

اسکے بعد میں نے اسکا ریکارڈ چیک کیا تو وہاں سے میرا اور میرے والدین کا ایڈریس ملا، مزید کچھ اور چیزوں نے بلآخر یہ ثابت کر دیا کہ یہ تو میری ہی چوری شدہ گاڑی ہے۔

 جس پر پولیس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہیکل آئیڈینٹیفکیشن نمبر میری پرانی کار سے میچ نہیں کر رہی، کیونکہ چوروں نے اسے انجن سے کھرچ دیا تھا، اسکے علاوہ دروازے کے فریم پر ابھری ہوئی پلیٹ کو اسٹیکر سے تبدیل اور انجن کا سیریل نمبر پینٹ کیا گیا تھا۔ پولیس اب اس حوالے سے مزید کارروائی کر رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات