بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ماسکو (روس) پریڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ روس میں 9 مئی کو وکٹری ڈے پر ہونے والی پریڈ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق روس کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔