29 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹگدھ کے بچے کی پرورش کیلئے کٹھ پتلی کا استعمال

گدھ کے بچے کی پرورش کیلئے کٹھ پتلی کا استعمال


تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا میں نیو یارک کے برونکس چڑیا گھر (زو) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے ہاں تین دہائیوں میں پہلے کنگ وولچر چوزے (گدھ کے بچے کی پیدائش) کی پرورش کا اہتمام کیا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک پپٹ (کٹھ پتلی) مادہ گدھ کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اس چوزے کو ماں جیسی لگے۔

حکام نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہاتھ سے تیار کردہ کٹھ پتلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا اسے برونکس زو کے ایگزیبیشن اینڈ گرافک آرٹس ڈپارٹمنٹ نے ڈیزائن کیا ہے تاکہ گدھ کے بچے (چوزے) کی پرورش کرنے والے انسانوں کو دیکھ کر چوزہ اپنی قسم یا جنس سے نابلد نہ ہوجائے۔ 

اسلیے مادہ گدھ کا اصل سے ملتی جلتی کٹھ پتلی وہاں رکھی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے برونکس زو نے پرندوں کے ماحول اور انکے بارے میں جاننے والے ماہرین رکھے ہیں جو اس تکنیک کے چالیس برس قبل کیے گئے تجربہ سے واقف ہیں۔

یاد رہے کہ چالیس برس قبل جنوبی امریکا کے اینڈین گدھ کے چوزوں کی پرورش کے لیے اسی قسم کی کٹھ پتلی بڑی مہارت سے ڈیزائن کی تھی جو بالغ پرندہ جیسا لگے۔ 

چڑیا گھر کے حکام کے مطابق گدھ کی پرورش کرنے والے اس کٹھ پتلی کو استعمال کرتے ہوئے چوزوں کو فیڈ کرینگے، اس مقصد کے لیے وہ مخصوص کوسٹیوم کے اندر اپنے چہرے اور دیگر انسانی شباہت کو چھپا کر فیڈنگ کرینگے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات