بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے اور را کے سابق سربراہ آلوک جوشی بورڈ کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے۔
بھارتی حکومت نے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ (NSAB) کی از سر نو تشکیل کرتے ہوئے سابق را کے سربراہ آلوک جوشی کو چیئرمین مقرر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ میں کل سات ارکان شامل کیے گئے ہیں جن میں سابق ایئر مارشل پی ایم سنہا، لیفٹیننٹ جنرل اے کے سنگھ، ریئر ایڈمرل مونٹی کھنہ، ریٹائرڈ آئی پی ایس افسران راجیو رنجن ورما، منموہن سنگھ، اور سابق آئی ایف ایس افسر وینکٹیش ورما شامل ہیں۔