حریت رہنما چیئرمین کشمیر انسٹیٹویٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف وانی نے یو این سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔
الطاف وانی کے مطابق اکثر لائن آف کنٹرول کے ایک طرف مائیں اور دوسری طرف ان کے بچے رہ جاتے ہیں، بہت سے لوگ نسلوں تک اپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ ملنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی علیحدگیوں کے جذباتی نقصان کو بڑھاوا نہیں دیا جا سکتا۔ خاندان کے افراد کی خیریت سے متعلق مستقل غیر یقینی صورتِ حال گہرا انسانی المیہ ہے۔
حریت رہنما کے مطابق جنیوا کنونشن کے تحت فریقین کو شہریوں کی حفاظت اور خاندانی اتحاد برقرار رکھنا چاہیے۔ جبری علیحدگی روکنے، خاندان کے ملنے کے حقوق کے لیے بھارت سے جوابدہی کا مطالبہ کیا جائے۔
خط میں لکھا کہ خاندان سیاسی تقسیم سے بالاتر ہو انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے بات چیت کی سہولت دی جائے۔