29 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومتعلیم اور صحتکھیرے کو خوراک میں شامل کرنے کے حیرت انگیز فوائد

کھیرے کو خوراک میں شامل کرنے کے حیرت انگیز فوائد


— فائل فوٹو 

ماہرینِ صحت اکثر ہی کھیرے کو خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اسے خوراک میں شامل کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔

یہاں زیادہ کھیرے کھانے کے 9 ایسے زبردست فوائد جان لیتے ہیں جن سائنس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

1- ہائیڈریشن 

95 سے 96 فیصد پانی پر مشتمل کھیرے ہائیڈریٹ رہنے کا ایک مؤثر طریقہ ہیں کیونکہ یہ سیلولر توانائی کو برقرار رکھنے اور پانی کی کمی کی وجہ سے درپیش صحت کے مسائل جیسے کہ چکر آنا اور تھکاوٹ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

2- ہڈیوں کیلئے مفید

کھیرے وٹامن ’K‘ سے بھرپور ہوتے ہیں جو کیلشیم کو جذب کرنے اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے، اس لیے کھیرے کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے بھی مفید ہے۔

3- بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا بہترین ذریعہ

کھیرے میں پوٹاشیم اور میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سےیہ بلڈ پریشر کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے اور انسان کے دل کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔

4- ہاضمے کیلئے مفید 

کھیرا پانی اور فائبر کی وافر مقدار کی وجہ سے ہاضمے کے لیے ایک قدرتی امداد کے طور پر کام کرتا ہے اور قبض سے نجات حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

5- بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں معاون

کھیرے کا گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے اس لیے یہ خون میں گلوکوز کی بڑھتی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

6- وزن کم کرنے کیلئے بہترین انتخاب

کھیرے میں پانی اور فائبر کی مقدار زیادہ اور کیلوریز کم ہوتی ہیں تو یہ بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے اس لیے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے کھیرا بہترین انتخاب ہے۔

7- جلد کی حفاظت کیلئے مفید

کھیرے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس سوجن کو کم کرنے اور تھکی ہوئی، سوجن والی جلد کو ترو تازہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

8- جگر اور گردوں کیلئے بہترین

کھیرا جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرکے جگر اور گردوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات