31 C
Lahore
Thursday, May 1, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، جنگ کی خواہش بھارت کی خودکشی...

پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، جنگ کی خواہش بھارت کی خودکشی ثابت ہوگی، شرجیل میمن



کراچی:

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ دفاع وطن کے لیے تیار ہے، جنگ کی خواہش بھارت کی خودکشی ثابت ہوگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پچھلے 20 سال کی تاریخ میں بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں 70 ہزاد لوگ شہید ہوئے۔  بھارتی دہشتگردی میں بینظیر بھٹو بھی شہید ہوئیں۔ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اے پی ایس سانحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی طور پر جھوٹ بولنے کا ماہر ہے۔ ہر چیز کا الزام بھارت پاکستان پر لگاتا ہے مگر کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔  کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے  واقعات کو بھارت نے سپورٹ کیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بھارت نے کو معصوم کشمیریوں کے ساتھ جو کچھ کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا  نہیں ہے۔ کشمیری رہنماؤں کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔  وہ کشمیری جو بھارت میں نہیں رہنا چاہتے ان کو زبردستی رکھا ہوا ہے۔ ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پروپیگنڈا کرتا ہے۔ بھارت عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ بھارت نے اقلیتوں کو بہت نقصان پہنچایا ہوا ہے۔ بھارت کی دہشتگردی کی مثالیں دنیا میں ملتی ہیں۔  بھارت نے پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت نے یہ سارا ڈراما خود رچایا ہے۔  ان تمام الزامات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سے پاکستان ڈرتا نہیں ہے۔ پہلگام واقعہ خود بھارت کی سکیورٹی ناکامی ہے۔ بھارت نے جعلی آپریشن سکھ برادری کے ساتھ بھی کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کا اگر شوق ہے تو آجائیں شوق پورا کر لیں۔  بھارت کان کھول کر سن لے کہ اس کا مقابلہ 25 کروڑ عوام سے ہے۔  کسی بھی قسم کے جنگی جنون کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم تیار ہے۔ بھارت نے اگر جنگ کی کوشش کی تو یہ اس کی خودکشی ہوگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان عام ملک نہیں ہے اس کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت بنایا۔ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے۔ پوری قوم کا بچہ بچہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے پاکستان کے میڈیا ہاؤسز اور چینلز کو بلاک کردیا ہے۔  ہمارے ملک میں تو کوئی چیز بلاک نہیں ہوئی ۔ یہ جو ڈر اور خوف کا عالم ہے   ، بھارت کی اس وقت ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔  پاکستان پر اگر کسی نے میلی آنکھ رکھی تو وہ عمر بھر یاد کرے گا۔ پاکستان ایک طاقتور ملک ہے۔  انڈس واٹر ٹریٹی پر جواہر لعل نہرو کا دستاویز موجود ہے۔  سندھ طاس معاہدہ اگر معطل کیا گیا تو بلاول بھٹو نے بھی کہا تھا کہ اس میں پانی بہے گا، نہیں تو بھارت کا خون بہے گا۔  ہم ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات