31 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومتعلیم اور صحتڈیمنشیا کا شادی سے کیا تعلق ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

ڈیمنشیا کا شادی سے کیا تعلق ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی


— فائل فوٹو 

ذہنی بیماری ڈیمنشیا کے شادی سے تعلق کے بارے میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شادی شدہ افراد کی صحت غیر شادی شدہ افراد کی نسبت زیادہ بہتر ہوتی ہے اور ان کے فالج کا شکار ہونے یا امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

تاہم فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ اس عام خیال کے برعکس ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج کے مطابق غیر شادی شدہ یا طلاق یافتہ افراد کی نسبت شادی شدہ افراد کے ذہنی بیماری ڈیمنشیا کا شکار ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

سیلن کاراکوز اور ان کے ساتھیوں کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق میں 72 سال کی اوسط عمر کے 24 ہزار امریکی شہریوں کے 18 سال کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ شادی شدہ افراد کے مقابلے میں غیر شادی شدہ افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

محققین نے جب عمر اور جنس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیٹا کا تجزیہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے کبھی شادی نہیں کی ان میں شادی شدہ افراد کے مقابلے میں ڈیمنشیا ہونے کا امکان 40 فیصد کم تھا، ایسے افراد جن کے شریکِ حیات کا انتقال ہوگیا تھا ان میں ڈیمنشیا ہونے کا امکان 27 فیصد کم تھا جبکہ طلاق یافتہ افراد میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 34 فیصد کم تھا۔

جرنل الزائمر اینڈ ڈیمنشیا میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے نتائج پچھلی تحقیق کے نتائج کو چیلنج کرتے ہیں جس کے مطابق شادی شدہ افراد کی صحت غیر شادی شدہ افراد کی نسبت زیادہ بہتر ہوتی ہے اور اسی لیے یہ خیال بھی کیا گیا تھا کہ شادی شدہ افراد میں ڈیمنشیا ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

محققین نے تحقیق کے نتائج کی کوئی حتمی وضاحت تو پیش نہیں کی کہ کیوں شادی شدہ میں ڈیمنشیا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے لیکن کچھ ممکنہ عوامل تجویز کیے ہیں جیسے کہ شادی شدہ افراد کا مختصر سوشل نیٹ ورک، فیملی کا خیال رکھنے کی ذمہ داری وغیرہ۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری تحقیق کے نتائج کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دنیا کے تمام شادی شدہ افراد ڈیمنشیا کا شکار ہوں گے بلکہ یہ تحقیق اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ شادی اور صحت کے درمیان تعلق پیچیدہ ہے اس لیے اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات