31 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںفٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا

فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا


—فائل فوٹوز

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دنیا کے 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے افراد کی فہرست جاری کردی گئی۔

دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا سب سے طاقتور پلیٹ فارم انسٹاگرام اب صرف تصویریں پوسٹ کرنے کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ شہرت، اثرورسوخ اور پیسہ کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

 2025ء میں انسٹاگرام پر راج کرنے والی شخصیات کی فہرست معروف جریدے فوربز نے جاری کی، دنیائے فٹ بال پر راج کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی دھاک بٹھائے ہوئے ہیں، دونوں فٹ بالرز  دیگر معروف سلیبریٹیز کو پیچھے چھوڑ کر سب سے آگے نکل گئے ہیں۔

فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا

فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو 652 ملین فالوورز کے ساتھ سرفہرست ہیں اور وہ ایک اسپانسرڈ پوسٹ سے تقریباً 29 کروڑ روپے کماتے ہیں۔

فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا

دوسرے نمبر پر لیونل میسی براجمان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 505 ملین ہے، جب کہ وہ ہر پوسٹ سے 21 کروڑ روپے سے زائد کماتے ہیں۔

فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا

تیسرے نمبر پر گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز ہیں جن کے فالوورز 420 ملین ہیں اور وہ اپنی بیوٹی برانڈ ریئر بیوٹی کے ذریعے سوشل میڈیا پر بھرپور کمائی کر رہی ہیں۔

اسی طرح دی راک، کائلی جینر، آریانا گرانڈے، کم کارڈیشین، بیونسے، کلوئی کارڈیشین اور جسٹن بیبر بھی انسٹاگرام کے ٹاپ 10 ستاروں میں شامل ہیں، جن کی ایک پوسٹ کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

 یہ ستارے صرف فنکار نہیں بلکہ انسٹاگرام کے ذریعے کاروبار، برانڈ پروموشن اور فین انگیجمنٹ میں بھی عالمی رہنما بن چکے ہیں۔ 

انسٹاگرام پر ان کی موجودگی ناصرف انہیں سوشل میڈیا کا بادشاہ یا ملکہ بناتی ہے بلکہ یہ پلیٹ فارم آج کی ڈیجیٹل دنیا میں ان کی طاقت اور مقبولیت کا اصل پیمانہ بن چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات