36 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںپاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین حکام کو حقائق سے...

پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین حکام کو حقائق سے آگاہ کردیا


محمد سلیم —جنگ فوٹو

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈین حکام کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ سے متعلق اصل صورتِ حال سے آگاہ کردیا۔ 

ہائی کمشنر نے گلوبل افیئرز کینیڈا کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ 

ٹورانٹو میں نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعہ کے حوالے سے پاکستان پر بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ اور اپنے دوست ممالک سے بات کی اور پیشکش کی کہ پہلگام واقعے کی آزاد تحقیقات کروائی جائیں، پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔ 

ہائی کمشنر محمد سلیم کے مطابق بھارت نے ہمیشہ بے بنیاد الزامات عائد کیے اور دھمکی آمیز رویہ اپنائے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ہمیشہ محفوظ رہے گا۔ 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلقات کینیڈا کے ساتھ بہت اچھے ہیں اور یہاں حالیہ الیکشن کے نتیجہ میں بننے والی لبرل پارٹی کی حکومت کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ 

ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈین الیکشن میں کامیاب ہونے والے 6 پاکستانی نژاد امیدواروں کو مبارکباد بھی دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات