لاہور:
خاتون کا مذاق اُڑانے اور سرعام تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ میو اسپتال میں یاسمین اپنے بچے کے علاج کے لیے آئی تھی۔ خاتون میڈیکل اسٹور پر دوا واپس کرنے گئی تو میڈیکل اسٹور پر موجود عملے نے مذاق اُڑایا اور تھپڑ مارے۔
بعد ازاں خاتون یاسمین کی جانب سے چوکی میو اسپتال پولیس کو تحریری درخواست دی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان میں بلا ل حسین اور عثمان شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔