36 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ


بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف کارروائی کےلیے بھارتی فوج کو گرین سگنل دے دیا۔ اس حوالے سے بھارت کی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا اہم اجلاس ہورہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے سیکیورٹی اجلاس میں نریندر مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی جوابی کارروائی کے لیے بھارتی فوج کو ’مکمل آپریشنل آزادی‘ دیتے ہوئے کہا کہ ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرے۔

بھارتی وزیراعظم کی قیادت میں گزشتہ روز ہونے والے سیکیورٹی اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے شرکت کی۔

جبکہ بھارتی وزیراعظم کی قیادت میں آج ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ، خزانہ کے وزراشریک ہوں گے۔ بھارتی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا یہ گزشتہ 7 دنوں میں ہونے والا دوسرا بڑا اجلاس ہوگا۔

اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنے، اٹاری بارڈر کو بند کرنے اور ویزوں کی منسوخی کے فیصلے کئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات