39 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںملتان سلطانز کا میچز لاہور منتقلی پر دبے لفظوں میں پی سی...

ملتان سلطانز کا میچز لاہور منتقلی پر دبے لفظوں میں پی سی بی سے شکوہ


کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے میچوں کے پروگرام میں تبدیلی کی ہے،جس پر سلطانز نے بورڈ سے دبے لفظوں میں شکوہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی مشکل سے واقف ہیں۔ احتجاج یا اعتراض نہیں کرتے لیکن ہمیں اعتماد میں لے لیا جاتا تو ہم بھی پی سی بی کو سپورٹ کرتے۔ میچ منتقل ہونے سے ہمیں تقریباً75لاکھ روپے کا اضافی نقصان برادشت کرنا پڑرہا ہے۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ پانچ، چھ اور گیارہ کو میچ ری شیڈول ہوں گے۔ لیکن اعلان اس کے برعکس کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ کراچی کنگز نے تین میچ پانچ دن میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ میچ لاہور منتقل کرنے سے گیٹ منی کا بھی نقصان ہوگا ۔ ملتان کے ہوٹل سستے اور لاہور کا مہنگا ہے۔ چارٹرڈ فلائٹ پر ہماری ٹیم اکیلے سفر کرے گی جس کا پورا کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر ندیم خان کا کہنا تھا کہ میچ شفٹ کرنے کے لیے ہم سے مشاورت ہوئی ہے، فیصلے سے ہمارا مالی نقصان ہوا ہے ۔ پی سی بی کے مطابق یکم مئی کو ملتان میں سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ اب اسی روز سہ پہر تین بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ جبکہ یکم مئی کو ہی لاہور میں شام 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہونگی ۔ ملتان میں 10 مئی کو ہونے والا میچ اب 11 مئی کو شامل آٹھ بجے شروع ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات